ڈی جی خان: لٹل سکالر سکول واقعے کے خلاف لواحقین کا مظاہرہ

ڈیرہ غازی خان (کیو این این ورلڈ/نیوز رپورٹر شاہد خان) لٹل سکالر سکول کے شہید بچوں کے لواحقین نے انصاف کے حصول کے لیے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) آفس کے سامنے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرے میں شریک متاثرہ خاندانوں کے افراد نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر انصاف کی فراہمی اور ملزمان کی گرفتاری کے مطالبات درج تھے۔

مظاہرین نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے معصوم بچوں کے خون کا انصاف چاہتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس افسوسناک واقعے میں ملوث تمام عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے لرزہ خیز واقعات کا سدباب ہو سکے۔

لواحقین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اس پورے معاملے کا ذاتی طور پر فوری نوٹس لیں اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک ان کے بچوں کے قاتلوں اور ذمہ داروں کو کیفرِ کردار تک نہیں پہنچایا جاتا، ان کی جدوجہد اور احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے