ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا مویشی منڈی کا ہنگامی دورہ

اوکاڑہ (بیورو چیف ملک ظفر) وکاڑہ کی مویشی منڈی میں خریداروں اور بیوپاریوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ تجارتی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے مویشی منڈی کا ہنگامی دورہ کیا۔

دونوں افسران نے منڈی میں قائم مختلف کیمپس، سکیورٹی انتظامات اور عوامی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی، اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے بیوپاریوں اور شہریوں سے فراہم کردہ سہولیات کے حوالے سے دریافت کیا، جس پر شہریوں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیوپاریوں کے لیے پینے کے صاف پانی، لائٹنگ، ویٹرنری کیمپس اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں جبکہ تمام متعلقہ عملہ عوامی سہولت کے لیے تندہی سے کام کرے۔

انہوں نے پیرا فورس کو جانوروں کے غیر قانونی سیل پوائنٹس کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس مویشی منڈی سے ملحقہ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے مؤثر اقدامات یقینی بنائے۔

اس موقع پر ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا کہ مویشی منڈی میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ منڈی کے اندرونی اور بیرونی حصوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس اہلکار مستعدی سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے