تنظیم اساتذہ کا اقدام، لنڈی کوتل میں مستحق بچوں کی تعلیمی معاونت

لنڈی کوتل(کیو این این ورلڈ/نامہ نگار) تنظیم اساتذہ کے شعبہ بہبود فنڈ کے تحت گورنمنٹ ہائی سکول محمد خان اور گرلز پرائمری سکول سلطان خیل میں یتیم و نادار طلبہ و طالبات میں مفت یونیفارم اور سٹیشنری تقسیم کی گئی۔ اس اقدام کا مقصد مستحق بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنا اور انہیں تعلیم کے سفر میں حوصلہ دینا ہے۔

اس موقع پر تنظیم اساتذہ لنڈی کوتل کے صدر ارشد علی آفریدی نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ کوئی بھی بچہ یا بچی غربت اور وسائل کی کمی کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہے۔ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور اس حق کی فراہمی کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ تنظیم کے ساتھ تعاون کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق بچوں تک تعلیمی سہولیات، یونیفارم اور سٹیشنری پہنچائی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے