بلوچستان میں فورسز کی کارروائی، میجر توصیف بھٹی سمیت 5 جوان شہید، 7 دہشتگرد مارے گئے

بلوچستان(کیو این این ورلڈ) ضلع بارکھان میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران پاک فوج کے فیلڈ آفیسر سمیت 5 اہلکار شہید جبکہ 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج اور فرنٹیئر کور بلوچستان کے دستوں نے ضلع بارکھان کے علاقے نوشم میں کلیئرنس آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد مارے گئے جبکہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران شدید جھڑپ میں پاک فوج کے فیلڈ آفیسر میجر توصیف احمد بھٹی سمیت وطن کے 5 بہادر سپوت شہید ہوگئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد گروہ کے خاتمے کیلئے کیا گیا، جس میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کا سراغ لگا کر مؤثر کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے