ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار نوجوان عثمان بھنڈ کو پستول کے بٹ مار کر شدید زخمی کر دیا

میہڑ(کیو این این ورلڈ/منظورعلی جوئیہ) اے سیکشن تھانے کی حدود گاجی کھاوڑ لنک روڈ دریانین کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے ایک نوجوان سے لوٹ مار کی کوشش کی۔

مزاحمت کرنے پر ملزمان نے موٹر سائیکل سوار نوجوان عثمان بھنڈ کو پستول کے بٹ مار کر شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

زخمی عثمان بھنڈ کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے لاڑکانہ ریفر کر دیا۔

واضح رہے کہ ایک ہی روز میں میہڑ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل صبح کے وقت وقار خاصخیلی کو بھی ڈاکوؤں نے گولی مار کر زخمی کر دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے