گھریلو جھگڑا: ماں بیٹی جاں بحق، بیٹا تشویشناک

احمدپورشرقیہ (کیو این این ورلڈ) تھانہ چنی گوٹھ کے علاقے ٹاہلی والا میں گھریلو جھگڑے کے باعث افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں نگلنے کے بعد اپنے دو بچوں کو بھی کھلا دیں۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق زہریلی گولیاں نگلنے کے باعث ماں اور کمسن بیٹی جاں بحق ہو گئیں جبکہ بیٹے کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

جاں بحق خاتون کی شناخت 35 سالہ شکیلہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ جاں بحق بچی دو سالہ عمارہ بی بی تھی۔ 4 سالہ امیر حمزہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے