رینالہ خورد:ٹف ٹائلز و ڈرین تعمیر میں تاخیر، شہری و تاجر مشکلات کا شکار

رینالہ خورد (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار) صدر بازار سمیت مختلف علاقوں میں جاری بیوٹیفکیشن منصوبہ سست روی کا شکار ہو گیا، جس کے باعث تاجروں اور خریداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے لگی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر بازار، پھاٹک بازار، کلمہ چوک اور شیرگڑھ روڈ پر بیوٹیفکیشن کے لیے پانچ کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کر کے منصوبے کا آغاز کیا گیا، جس کے تحت آرائشی دیواروں، ڈرینوں کی تعمیر اور دکانوں کے فرنٹ کو یکساں ماڈل کے تحت بہتر بنایا جا رہا ہے۔

تاہم کام کی رفتار انتہائی سست ہونے کے باعث بازاروں میں آمد و رفت متاثر ہو رہی ہے جبکہ تاجروں کا کہنا ہے کہ کاروبار میں واضح مندی آ رہی ہے۔ خریداروں کو بھی خریداری کے دوران دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تاجروں اور شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، کمشنر ساہیوال، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ اور اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد سے مطالبہ کیا ہے کہ بیوٹیفکیشن منصوبہ جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی بحال ہو سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے