تھرڑی محبت روڈ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، موٹر سائیکل سوار نوجوان زخمی

میہڑ (کیو این این ورلڈ/ رپورٹ: منظور علی جوئیہ)میہڑ کے نواحی گاؤں دیوان جو گوٹھ میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں 5 سالہ معصوم بچی پانی کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق، 5 سالہ بچی نرما کھوسو تالاب کے قریب موجود تھی کہ اچانک پاؤں پھسلنے کے باعث گہرے پانی میں جا گری۔ معصوم بچی کو ڈوبتا دیکھ کر مقامی دیہاتیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اسے بے ہوشی کی حالت میں تالاب سے باہر نکالا اور فوری طور پر تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا۔

ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے معصوم نرما کی موت کی تصدیق کر دی، جس کے بعد ضروری کارروائی مکمل کر کے لاش کو غمزدہ ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ بچی کی اچانک موت پر گھر میں کہرام مچ گیا اور پورے گاؤں میں فضا سوگوار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے