اوکاڑہ: ریونیو ریکوری تیز کرنے کی ہدایت، سستی پر زیرو ٹالرنس

اوکاڑہ (کیو این این ورلڈ/بیورو چیف ملک ظفر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شجین وسطرو کی زیر صدارت اجلاس میں ریونیو ریکوری اور دیگر اہداف کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ریونیو افسران اور محکمہ مال کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران عوامی سہولت کے اقدامات اور افسران کی کارکردگی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے ہدایت کی کہ سرکاری بقایا جات کی وصولی میں کسی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائے گی اور آبیانہ، زرعی انکم ٹیکس اور اسٹیمپ ڈیوٹی کی سو فیصد ریکوری یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اراضی ریکارڈ سینٹرز پر آنے والے سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں جبکہ زیر التوا کیسز کو جلد از جلد میرٹ پر نمٹایا جائے۔ مزید کہا کہ ریونیو سروسز کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالنے والے عملے کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے