مقامی تیار کردہ فتح-II میزائل کی کامیاب لانچنگ، جدید ٹیکنالوجی سے لیس

اسلام آباد (کیو این این ورلڈ) پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح-II میزائل سسٹم کی کامیاب تربیتی مشق کا مظاہرہ کیا ہے، جسے جدید ایویانکس اور جدید ترین نیویگیشنل نظام سے لیس قرار دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس تربیتی لانچ کا مقصد فوجی دستوں کی پیشہ ورانہ تربیت کو بہتر بنانا، مختلف تکنیکی پہلوؤں کی توثیق کرنا اور میزائل کے ذیلی نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا، تاکہ اس کی درستگی اور بقا کی صلاحیت کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

بیان کے مطابق مشق کا مشاہدہ اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن، آرمی راکٹ فورس کمانڈ اور پاک فوج کے سینئر افسران نے کیا، جبکہ اس موقع پر اسٹریٹیجک اداروں کے سائنسدان اور انجینئرز بھی موجود تھے۔ فورم نے فتح سیریز کے تحت تیار کردہ میزائل کی کامیاب مشق کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدرِ مملکت، وزیراعظم پاکستان، چیف آف ڈیفنس فورسز اور مسلح افواج کے سربراہان نے میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں، انجینئرز اور متعلقہ ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت، لگن اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے