عالمی امن کیلئے پاکستان کی کوششیں رنگ لا رہی ہیں: احسن اقبال

نارووال (کیو این این ورلڈ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پاکستان نے ہمیشہ بھرپور اور کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خطے میں پائی جانے والی حالیہ کشیدگی کی وجہ سے نہ صرف مقامی بلکہ عالمی سطح پر توانائی کا شدید بحران پیدا ہوا جس کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہوئے۔

اپنے آبائی حلقے نارووال میں ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے حالیہ اضافے کی بڑی وجہ علاقائی عدم استحکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی امن پسندانہ پالیسیوں اور کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے، یہاں تک کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی پاکستانی قیادت اور عسکری حکام کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی تعریف کی ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے پاکستان، وزیراعظم اور عسکری قیادت کا شکریہ ادا کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا اب پاکستان کی امن کوششوں کی معترف ہو چکی ہے۔ معرکہ حق کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس معرکے میں عظیم فتح حاصل ہوئی اور ہماری مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دے کر دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے