میہڑ (کیو این این ورلڈ/رپورٹ: منظور علی جوئیہ) میہڑ کے قریب گاؤں اگھامانی میں اتفاقیہ گولی لگنے سے پچیس سالہ نوجوان غلام محمد ولد قربان لاکھیر شدید زخمی ہو گیا، جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
مقامی افراد کے مطابق واقعے کے فوراً بعد زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کرنے کے بعد اس کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔
ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، جیسے ہی میت گھر پہنچی تو اہل خانہ میں کہرام مچ گیا اور فضا سوگوار ہو گئی۔
آخری اطلاعات تک شاہ پنجو تھانے میں واقعے کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہو سکا تھا، جبکہ پولیس کی جانب سے مزید کارروائی کا عمل جاری ہے۔