ڈی جی خان :صحافی کے بیٹے کی دعوت ولیمہ

ڈیرہ غازی خان ( کیو این این ورلڈ/ظفر اقبال کھوکھر)پاکستان صحافی اتحاد کے ڈویژنل صدر محمد فاروق کنیرا کے صاحبزادے انس فاروق کی تقریبِ ولیمہ گزشتہ روز منعقد ہوئی جس میں سیاسی و صحافتی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ اس پروقار تقریب میں پاکستان صحافی اتحاد کے مرکزی صدر ظفر اقبال کھوکھر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب کے دوران میزبان محمد فاروق کنیرا نے معزز مہمانوں کو خصوصی عزت و احترام سے نوازا اور مرکزی صدر ظفر اقبال کھوکھر کو اسٹیج پر دولہا انس فاروق اور ایم پی اے ڈیرہ غازی خان محمد حنیف پتافی کے ہمراہ بٹھایا گیا۔

اس موقع پر مرکزی صدر کے ہمراہ ان کے قریبی ساتھیوں محمد جنید میتلا اور سیٹھ عبداللہ کو بھی اسٹیج پر مدعو کیا گیا اور ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ تقریب میں موجود شرکاء اور پاکستان صحافی اتحاد کے عہدیداران نے محمد فاروق کنیرا کو ان کے بیٹے کی شادی پر لاکھوں مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس دعا کا اظہار کیا کہ اللہ تعالیٰ دولہا اور دلہن کے گھر کو آباد رکھے اور والدین کو بچوں کی مزید خوشیاں دیکھنا نصیب فرمائے۔

پاکستان صحافی اتحاد کے مرکزی وفد نے بہترین میزبانی اور معزز صحافتی قیادت کو شایانِ شان عزت دینے پر محمد فاروق کنیرا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر وفد کی جانب سے میزبان کے جذبہ خیر سگالی اور محبت کو سراہا گیا جس نے صحافتی برادری کے درمیان باہمی اتحاد اور بھائی چارے کی فضا کو مزید مستحکم کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے