انجینئر راؤ وسیم عابد اور راؤ عاصم تسلیم کو مبارکباد

اوکاڑہ ( کیو این این ورلڈ/بیورو چیف ملک ظفر) انجینئر راؤ وسیم عابد اور راؤ عاصم تسلیم کی شادی کی پُرمسرت تقریب منعقد ہوئی، جس میں صوبائی وزیر سردار شیر علی گورچانی نے شرکت کی اور دولہا بھائیوں کو زندگی کے اس نئے اور خوبصورت سفر کے آغاز پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

صوبائی وزیر نے اس موقع پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس نئے جوڑے کی زندگی کو خوشیوں، لازوال محبتوں اور ڈھیروں کامیابیوں سے بھر دے۔ انہوں نے کہا کہ شادی زندگی کا ایک اہم مرحلہ ہے اور ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔

تقریب میں عزیز و اقارب اور معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جن میں راؤ عارف، راؤ سجاد، راؤ عامر، راؤ کلیم، ذیشان مغل، راؤ اسد (سعودی عرب)، راؤ قاسم (سافٹ ویئر انجینئر)، کیمیکل انجینئر علی حسن، کیمیکل انجینئر ثقلین عباس اور ایم ڈی ابراہیم فائر پروٹیکشن ارشد علی شامل تھے۔

اس کے علاوہ انجینئر محمد وقار (ملتان)، علی حسن چینوٹی، علی حسن، فیضان علی، حیدر عباس خان فاروق آبادی، ٹرانسپورٹر عرفان علی، نعمان راؤ، میثم بنی، رضائے حسین لاہوری، سردار امتیاز علی بھٹی، عمار بخاری، رانا اکرم ہڑپہ اور مشتاق علی ایبٹ آبادی بھی شریک ہوئے۔

دیگر شرکاء میں چوہدری طارق ہڑپہ، یاسر ملک اوکاڑوی، محمد فیصل سمندری، چوہدری سہیل خانقاہ ڈوگراں، ساجد علی مظفرگڑھی، سجاد حسین، مدثر علی، سلطان (گولڈن گگو منڈی)، محمد نواز اوکاڑہ، عامر ریحان شاہ لاہوری، ملک ظفر اقبال اوکاڑہ، نعیم ظفر گل، احمد شہزاد، بابر علی، سید ارسلان علی شاہ اور کامران راجپوت نے بھی مبارکباد دیتے ہوئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے