ماسکو (کیو این این ورلڈ) روس کے صدر Vladimir Putin نے عیدالفطر کے موقع پر مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید کا تہوار اخلاقی بلندی، رحمت اور باہمی ہمدردی کی علامت ہے۔
روس بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی، مختلف شہروں کی مساجد میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے۔ دارالحکومت Moscow کی Moscow Cathedral Mosque میں نماز عید کے بڑے اجتماع میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور ملک و امت مسلمہ کی سلامتی کے لیے دعائیں کیں۔
اس موقع پر صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے پیغام میں کہا کہ عیدالفطر نہ صرف روحانی تطہیر کا ذریعہ ہے بلکہ یہ معاشرتی ہم آہنگی اور انسان دوستی کے فروغ کا بھی اہم موقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس میں اسلامی ادارے خاندانی نظام کے استحکام اور نوجوان نسل کی تربیت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی تنظیمیں ریاستی اور عوامی اداروں کے ساتھ تعمیری تعاون اور مکالمے میں مصروف ہیں، جبکہ حب الوطنی، تعلیم و تربیت اور انسانی ہمدردی پر مبنی سرگرمیوں میں بھی فعال کردار ادا کر رہی