سیالکوٹ (کیو این این ورلڈ/بیوروچیف مدثر رتو)بینکوں سے نئے کرنسی نوٹ نہ ملنے پر شہری پریشان، بازاروں میں بلیک مارکیٹ فروخت جاری

رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ شروع ہوچکا ہے اور عید کی آمد قریب ہے، لیکن سیالکوٹ کے شہری کمرشل بینکوں سے نئے کرنسی نوٹ حاصل نہ کر سکے، جس کے باعث بازاروں میں نئے کرنسی نوٹ بلیک مارکیٹ میں فروخت ہونے لگے ہیں۔

شہریوں کے مطابق بینکوں کی جانب سے نئے کرنسی نوٹ دینے کے بجائے یہ نوٹ مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کیے جا رہے ہیں۔ بازار میں 10 روپے والے کرنسی نوٹ کا پیکٹ 1500 روپے، 20 روپے والا 2500 روپے، 50 روپے والا 5900 روپے، اور 100 روپے والا 11300 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب بینک جانے والے شہریوں کو نئے نوٹ فراہم نہیں کیے جا رہے اور بینک عملہ شہریوں کو نوٹ دینے سے انکاری ہے۔

شہری افتخار علی، عامر عباس بٹ، نیامت علی، محمد وحید، عبدالمنان، فلک شیر، فرحان علی، احتشام الحق، فضل دین اور عمران علی نے کہا کہ بینک عملہ شہریوں کے ساتھ غنڈہ گردی کر رہا ہے اور 8877 سسٹم بحال نہ ہونے کی وجہ سے شہری نئے کرنسی نوٹ با آسانی حاصل نہیں کر پا رہے۔

شہریوں نے وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک سے مطالبہ کیا ہے کہ نئے کرنسی نوٹ نہ دینے والے بینکوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عید کے موقع پر شہریوں کو نوٹ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے