ننکانہ صاحب (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار احسان اللہ ایاز) پریس کلب ننکانہ صاحب کے صدر چوہدری افضل حق خان اور جنرل سیکرٹری آصف علی بھٹی کی جانب سے پریس کلب میں شمولیت اختیار کرنے والے تمام صحافتی گروپس، عہدیداران اور ممبران کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد تصور چوہدری، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر علی ناصر قادری ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری بار کامران چھینہ، سابق سیکرٹری رائے شجر عباس، حافظ غلام شبیر ایڈووکیٹ سمیت وکلاء، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

افطار کے بعد مہمانوں کے درمیان خوشگوار ماحول میں ملاقاتوں اور باہمی گفتگو کا سلسلہ جاری رہا۔ اس موقع پر صدر پریس کلب چوہدری افضل حق خان اور جنرل سیکرٹری آصف علی بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہِ رمضان ہمیں صبر، برداشت اور اخوت کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافت ایک ذمہ دارانہ پیشہ ہے اور صحافیوں کا اتحاد معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے نہایت اہم ہے۔

شرکاء نے اس خوبصورت اور باوقار محفل کو سراہتے ہوئے کہا کہ افطار ڈنر اور صحافیوں کی مشترکہ شرکت صحافتی برادری کے لیے ایک مثبت اور قابلِ تحسین اقدام ہے جو اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اس موقع پر صحافیوں اور مختلف گروپس کے سربراہان نے صدر پریس کلب اور جنرل سیکرٹری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس شمولیت سے صحافتی برادری کا اتحاد و اتفاق مزید مضبوط ہوگا، باہمی روابط میں اضافہ ہوگا اور صحافی مل کر معاشرے میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے