ڈیرہ غازی خان (کیو این این ورلڈ) ایس ایچ او تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ غازی خان، انسپکٹر محمد اسحاق نے بتایا ہے کہ پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی فتنہ الخوارج کے چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
انسپکٹر محمد اسحاق کے مطابق دہشت گرد وہوا سرکل میں تھانوں، چیک پوسٹوں اور اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ پولیس موقع پر پہنچنے پر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی، جس کے تبادلے میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے چار دہشت گرد مارے گئے۔ ان کے نام و مسکن ابھی تک معلوم نہیں ہیں اور ورثاء کی تلاش جاری ہے۔
انسپکٹر محمد اسحاق نے مزید بتایا کہ اس سے قبل سرکل وہوا میں ایک اور کالعدم دہشت گرد خوارجی دوران پولیس مقابلے میں کراس فائرنگ میں ہلاک ہوا۔ اس دہشت گرد کا بھی نام و مسکن معلوم نہیں اور اس کے ورثاء کی تلاش جاری ہے۔
پولیس نے ملک بھر کے مختلف تھانہ جات میں ہلاک دہشت گردوں کی تصاویر چسپاں کر دی ہیں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو ان کے بارے میں معلومات ہوں تو ایس ایچ او سی ٹی ڈی ڈیرہ غازی خان، انسپکٹر محمد اسحاق کے نمبر 03366242776 پر اطلاع دیں۔