واشنگٹن ( کیو این این ورلڈ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی مبینہ کوششوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مزید فوجی کارروائیاں کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے ایران کو دوٹوک پیغام دیا ہے کہ اگر وہاں بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں تو انہیں فوری طور پر ہٹا دیا جائے، بصورتِ دیگر تہران کو ایسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا جو پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے ہوں گے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر ایران ممکنہ طور پر بچھائی گئی سرنگیں خود ہٹا دیتا ہے تو یہ امن کی جانب ایک بڑا قدم ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ان کارروائیوں میں وہی جدید ٹیکنالوجی اور میزائل صلاحیت بروئے کار لا رہا ہے جو منشیات کے بڑے اسمگلروں کے خلاف آپریشنز میں استعمال کی گئی تھی۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کے قریب بارودی سرنگیں بچھانے والی 16 ایرانی کشتیوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔ سینٹکام کے مطابق یہ اقدام عالمی تجارتی راستوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی میڈیا نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے یہ انکشاف کیا تھا کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کے واضح اشارے ملے ہیں۔ اگرچہ صدر ٹرمپ نے ابتدائی طور پر ایسی رپورٹس سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا، تاہم اب امریکی انتظامیہ نے اس معاملے پر انتہائی سخت موقف اختیار کر لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے