قصور (کیو این این ورلڈ/بیوروچیف طارق نوید سندھو) قصور بائی پاس کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والا ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ کا نشانہ بنا، جس کی شناخت 30 سالہ جنید کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ہلاک ڈاکو کی لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد فرار ہونے والے دیگر ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور حکام کا دعویٰ ہے کہ انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے