اسلام آباد (کیو این این ورلڈ) سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اس نوٹیفکیشن کو وزارت اطلاعات نے مکمل طور پر جعلی اور من گھڑت قرار دے دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان کی تمام بندرگاہوں کے داخلے عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ بندرگاہوں کی بندش کے حوالے سے کوئی بھی حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر جاری کردہ بیان میں وزارت اطلاعات نے کہا کہ کابینہ ڈویژن کی جانب سے بندرگاہوں کے داخلے معطل کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ 10 مارچ 2026 تک بندرگاہیں بند کرنے کی خبریں سراسر جھوٹی ہیں اور کابینہ ڈویژن یا وزارتِ بحری امور نے اس قسم کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی ہے۔

وزارتِ اطلاعات کے مطابق اس فیک نیوز کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پھیلانا ہے۔ حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غیر مصدقہ خبروں سے محتاط رہیں اور سرکاری معلومات کے حصول کے لیے صرف مستند اور ریاستی ذرائع پر ہی انحصار کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے