واشنگٹن (کیو این این ورلڈ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ نے ایران پر حملوں کے لیے اپنے دونوں اہم ایئر بیسز کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے، جس پر انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

امریکی صدر نے برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے اس رویے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈیاگو گارشیا بیس کے استعمال سے انکار کرنا دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک غیر معمولی اور ناخوشگوار موڑ ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے بعد میں محدود اور صرف دفاعی مقاصد کے لیے ڈیاگو گارشیا تک رسائی کی اجازت دی، تاہم انہوں نے اپنا فیصلہ بدلنے میں بہت زیادہ وقت ضائع کر دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ڈیاگو گارشیا ایئر بیس کے معاملے پر پیدا ہونے والے تنازع کے بعد صدر ٹرمپ نے چاگوس معاہدے کی حمایت واپس لے لی ہے، جس کے تحت برطانیہ ان جزائر کی ملکیت ماریشس کو منتقل کر کے فوجی اڈہ لیز پر لینا چاہتا تھا۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں ایران کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایران امریکی اور برطانوی شہریوں پر حملوں کا ذمہ دار ہے، اور اس کے خلاف کارروائی اپنے طے شدہ شیڈول سے بھی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے