لاہور (کیو این این ورلڈ) صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر ایرانی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر جاری اپنے ایک بیان میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ ایران کی تاریخ کا ایک نہایت اہم اور افسوسناک لمحہ ہے جس پر وہ بے حد رنجیدہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کا سانحہ گہرے جذباتی، سیاسی اور قومی اثرات کا حامل ہوتا ہے، وہ غم کی اس مشکل گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

صدر مسلم لیگ (ن) نے خطے اور دنیا میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ایرانی قوم کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت اور توفیق عطا فرمائے۔