اسلام آباد (کیو این این ورلڈ) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج امتِ مسلمہ، ایران اور پاکستان کے عوام کے لیے سوگوار دن ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد پاکستان کے شہری اسی طرح غمزدہ ہیں جس طرح ایران کے عوام غم کی کیفیت سے دوچار ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں اور اپنا احتجاج پرامن انداز میں ریکارڈ کرائیں، تاکہ امن و امان برقرار رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے