اسلام آباد (کیو این این ورلڈ) امریکی و اسرائیلی حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے خلاف ممکنہ احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 کے تحت ہر قسم کے اجتماعات، مظاہروں اور ریلیوں پر پابندی عائد ہوگی اور کسی بھی غیرقانونی اجتماع کو قانون کے مطابق منتشر کیا جائے گا۔ انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے احتجاج یا اجتماع کا حصہ نہ بنیں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انتظامیہ کے مطابق امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے اضافی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ حساس مقامات پر نفری بڑھا دی گئی ہے۔

دوسری جانب امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے خلاف ایمبیسی روڈ پر ریلی نکالی جا رہی ہے، جس کے باعث ریڈ زون کی جانب جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑا جا رہا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے