اوکاڑہ (بیورو چیف ملک ظفر) رمضان المبارک کے موقع پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید نے علی الصبح سبزی و پھل منڈی کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے مختلف اجناس کی بولی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا اور منڈی کی ریٹ لسٹوں کی جانچ پڑتال کی۔
وسیع پیمانے پر نگرانی کے عمل کے دوران وسیم جاوید نے واضح کیا کہ رمضان میں کسی بھی آڑھتی یا مڈل مین کو مصنوعی قلت پیدا کرنے یا قیمتیں بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے عملے کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر ریٹ لسٹ جاری کی جائے اور اس پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔
وسیع نگرانی اور ریٹ لسٹ کی جانچ کے ذریعے یہ یقینی بنایا جا رہا ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں شہری مناسب قیمتوں پر تازہ سبزی اور پھل حاصل کر سکیں اور منڈیوں میں شفافیت برقرار رہے۔