اسلام آباد (کیو این این ورلڈ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کی صورتحال واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ایندھن کا اسٹاک ضرورت کے مطابق موجود ہے۔ اوگرا ذرائع کے مطابق اس وقت ملک میں 28 دن سے زائد کا پیٹرول اور ڈیزل ذخیرہ ہے، جو ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیاں قانون کے مطابق 21 دن کے ذخائر رکھنے کی پابند ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سپلائی چین متاثر نہ ہو۔ واضح رہے کہ پاکستان اپنی پیٹرولیم مصنوعات کا بڑا حصہ مشرق وسطیٰ سے درآمد کرتا ہے، جبکہ قطر سے ماہانہ 8 ایل این جی کارگوز بھی باقاعدگی سے منگوائے جا رہے ہیں۔

مشرق وسطیٰ کی حالیہ کشیدہ صورتحال اور ایران پر امریکہ و اسرائیل کے حملوں کے تناظر میں جب اوگرا حکام سے تیل کی ترسیل سے متعلق سوال کیا گیا، تو ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ تاہم ماہرین کا خدشہ ہے کہ خطے میں جنگ کی صورت میں عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے جس سے قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے