اوکاڑہ (کیو این این ورلڈ/ بیورو چیف ملک ظفر) ضلعی انتظامیہ نے نگہبان پیکیج کے تحت مستحق افراد سے فراڈ کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اڈا نول پلاٹ کے قریب کارروائی کے دوران گلزار احمد نامی شخص کو پکڑا گیا، جو سادہ لوح شہریوں سے پیکیج کے چیک لے کر انہیں ہزار روپے کم رقم ادا کر رہا تھا۔

یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایات پر چیکنگ ٹیم نے انجام دی۔ موقع پر موجود انتظامی افسر نے ملزم کو پکڑ کر فوری طور پر پولیس کے حوالے کر دیا، جس کے بعد تھانہ راوی میں قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ مستحق افراد کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ فلاحی منصوبوں میں شفافیت برقرار رکھی جائے گی اور بدعنوانی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے