متحدہ عرب امارات: 23 گاڑیوں میں تصادم، 14 افراد ہلاک، 30 زخمی

فجیرہ(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہوگئے۔ حادثے میں مجموعی طور پر 23 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ کے مطابق حادثہ 18 گاڑیوں اور 5 ٹرکوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مجموعی طور پر 23 گاڑیاں اس حادثے کی زد میں آئیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق ہنگامی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر فیلڈ آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں کو ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

حکام جائے وقوعہ پر ضروری کارروائی مکمل کرنے کے ساتھ حادثے کی وجوہات اور محرکات کا تعین کر رہے ہیں۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور معلومات کی مکمل تصدیق کے بعد مزید سرکاری تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے