سیالکوٹ (کیو این این ورلڈ/بیورو چیف مدثر رتو)سیالکوٹ میں آل راجپوت ویلفیئر آرگنائزیشن ضلع سیالکوٹ کی حلف برداری کی شاندار اور پروقار تقریب 24 جنوری 2026 بروز ہفتہ شام 7 بجے تاج ہوٹل، کچہری روڈ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں راجپوت برادری سے تعلق رکھنے والے پروفیسرز، ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلا سمیت سرکاری و غیر سرکاری شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی، جس سے تقریب کے وقار میں نمایاں اضافہ ہوا۔

تقریب کے دوران ضلعی عہدیداران سے حلف لیا گیا، جن میں ضلعی صدر رانا ظفر اقبال، سینئر نائب صدر ندیم السلام سلہری، نائب صدر رانا اجمل، جنرل سیکرٹری صائم طاہر اور فنانس سیکرٹری محمد عارف سلہری شامل ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر رانا ظفر اقبال نے تنظیم کے آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ آل راجپوت ویلفیئر آرگنائزیشن کو ضلع سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں اور گلی محلوں تک منظم انداز میں متعارف کرایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تنظیم الخدمت کے ماڈل پر فری ڈسپنسری کے قیام، رمضان پیکجز کی تقسیم، مستحق بچوں کی کفالت اور دیگر فلاحی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔

تقریب میں شریک مخیر حضرات نے تنظیم کے فلاحی مشن کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ آخر میں ضلعی صدر نے تمام معزز مہمانوں اور شرکائے تقریب کا شکریہ ادا کیا، جبکہ کھانے کے بعد اجتماعی دعا کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے