شرف دین کلے سکول کا سپورٹس گالا اختتام پذیر، عرفات زلمی کرکٹ کلب نے فائنل جیت لیا

خیبر لنڈی کوتل (کیو این این ورلڈ / بیورو رپورٹ) گورنمنٹ پرائمری سکول شرف دین کلے میرداد خیل میں سپورٹس گالا کے تحت مختلف کھیلوں اور بزم ادب کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے، جبکہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے تقسیمِ انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔ کرکٹ فائنل میں عرفات زلمی کرکٹ کلب نے کامیابی حاصل کی اور کپتان عرفات نے فائنل ٹرافی اپنے نام کر لی۔

تقریب کے مہمان خصوصی گورنمنٹ پرائمری سکول کاکل کلے میرداد خیل کے ہیڈ ماسٹر احسان اللہ اور پشتو زبان کے معروف علاقائی شاعر کبیر خان کبیر تھے۔ تقریب میں سکول کے اساتذہ کرام اور علاقے کے معززین نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی احسان اللہ نے کہا کہ جس طرح ذہنی نشوونما کے لیے تعلیم ضروری ہے، اسی طرح جسمانی نشوونما اور اچھی صحت برقرار رکھنے کے لیے کھیلوں میں حصہ لینا بھی انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لیں۔

سپورٹس گالا کے دوران تلاوتِ قرآن پاک، نعت رسول مقبول، اذان، حسنِ قرأت، رسہ کشی، 100 میٹر دوڑ اور کرکٹ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے