اوکاڑہ (کیو این این ورلڈ/بیوروچیف ملک ظفر) ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محمد ایاز سلیم نے ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت کے ہمراہ عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے لیے ایک ہی روز دو مختلف مقامات، تھانہ حویلی لکھا اور چورستہ میاں خاں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا۔ ان کچہریوں میں مرد و خواتین شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پولیس سے متعلق اپنے مسائل اور شکایات براہِ راست آر پی او کے سامنے پیش کیں۔ محمد ایاز سلیم نے شہریوں کی شکایات بغور سننے کے بعد موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ان کے قانونی اور فوری ازالے کے لیے سخت احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آر پی او محمد ایاز سلیم نے کہا کہ عوام کو بروقت اور بلا تاخیر انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی سطح پر کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان عوامی ملاقاتوں اور کھلی کچہریوں کے انعقاد سے پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ مزید مضبوط ہوا ہے جس کے نتیجے میں پولیسنگ کے معیار میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور اس طرح کے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رکھے جائیں گے تاکہ عام آدمی کو تھانہ کچہری کے چکروں سے نجات مل سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے