اوکاڑہ ( کیو این این ورلڈ/بیورو چیف ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر کے ہمراہ اکبر روڈ کی تعمیر و مرمت کے جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایکسین ہائی وے جواد حسین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سڑک کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے اور اسے مقررہ وقت میں مکمل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے متعلقہ حکام کو سخت ہدایت کی کہ اکبر روڈ کی تعمیر میں میٹریل کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو سفری سہولیات میسر آ سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

ایم پی اے میاں محمد منیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بہترین انفراسٹرکچر فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس اہم شاہراہ کی تعمیر سے علاقے کے مکینوں کی آمد و رفت میں نمایاں بہتری آئے گی اور دیرینہ سفری مسائل حل ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے