اوکاڑہ ( کیو این این ورلڈ/بیورو چیف ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے ڈی سی آفس میں قائم مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور ضلع بھر میں سکیورٹی و مانیٹرنگ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر افضال حسین بلوچ نے بریفنگ دیتے ہوئے شہر کے حساس مقامات کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ہدایت کی کہ کنٹرول روم کے ذریعے شہر بھر کی صورتحال پر چوبیس گھنٹے نظر رکھی جائے اور تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مضبوط رابطہ برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مانیٹرنگ کے عمل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے سکیورٹی امور پر ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کنٹرول روم سے موصول ہونے والی معلومات پر پولیس ٹیموں کا رسپانس ٹائم کم سے کم ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرائم کی بیخ کنی اور شہریوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے