اوکاڑہ (کیو این این ورلڈ/بیوروچیف ملک ظفر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) راشد ہدایت کے احکامات پر اوکاڑہ پولیس نے پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن غلام رسول کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے گشت کے دوران محلہ غازی آباد سے ایک پتنگ باز علی رضا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 5 پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی ایک چرخی برآمد کر لی گئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس موقع پر ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے پتنگ بازی کی روک تھام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے