اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر)دیپالپور میں بہن کا رشتہ دینے سے انکار پر دیور نے بھابھی کو قتل کردیا

تحصیل دیپالپور میں بہن کا رشتہ دینے سے انکار پر دیور نے مبینہ طور پر اپنی بھابھی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ حریم فاطمہ عرف صائقہ بی بی کی بہن سے رشتہ مانگنے پر انکار کے بعد گھریلو سطح پر تلخ کلامی ہوئی، جس کے نتیجے میں ملزم نے خاتون کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مرکزی ملزم حامد اور اس کے بھائی اعظم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے