اوکاڑہ (کیو این این ورلڈ/بیوروچیف)اوکاڑہ میں اسسٹنٹ کمشنر احمد شیرگوندل نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کر کے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، فارمیسی اور دیگر شعبوں کا دورہ کیا، زیر علاج مریضوں کی خیریت دریافت کی اور علاج معالجے کے معیار پر توجہ دی۔ اس کے علاوہ ہسپتال کے سٹاک رجسٹر اور عملے کے حاضری رجسٹر کی پڑتال بھی کی گئی، جبکہ فارمیسی میں ادویات کے سٹاک اور معیاد کا جائزہ بھی لیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر احمد شیرگوندل نے ہسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف سے کہا کہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت فرائض انجام دیں اور صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز نہ کریں، تاکہ مریضوں کو معیاری علاج اور سہولیات بروقت میسر آ سکیں۔