گوجرانوالہ میں کچے مکان کی چھت منہدم، ایک ہی خاندان کے 2 بچے زندگی کی بازی ہار گئے

نارنگ منڈی (کیو این این ورلڈ)نارنگ منڈی کے کالاخطائی روڈ پر دو مسافر بسوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 25 مسافر زخمی ہو گئے۔ حادثہ سدھانوالی اسٹاپ کے قریب پیش آیا، جس کے بعد علاقے میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاہور سے شکرگڑھ جانے والی ایک مسافر بس نے مبینہ طور پر ایک موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش کی، جس دوران وہ سامنے سے آنے والی دوسری مسافر بس سے ٹکرا گئی۔ تصادم اس قدر شدید تھا کہ دونوں بسیں بے قابو ہو کر سڑک سے اتر گئیں اور قریبی کھیتوں میں جا گریں۔

حادثے کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ 3 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں مزید علاج کے لیے لاہور ریفر کر دیا گیا۔ جاں بحق افراد کی لاشیں بھی ضروری کارروائی کے بعد متعلقہ ورثا کے حوالے کرنے کا عمل جاری ہے۔

پولیس اور انتظامیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ مقامی شہریوں نے کالاخطائی روڈ پر بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے