رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک انتقال کر گئے

گوجرانوالہ (کیو این این ورلڈ/بیوروچیف محمد رمضان نوشاہی)گوجرانوالہ سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

صوبائی وزیر ملک فیصل ایوب کھوکھر نے محمود بشیر ورک کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی سیاسی اور سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ محمود بشیر ورک ایک منجھے ہوئے اور بااصول سیاسی رہنما تھے، جنہوں نے اپنی سیاسی و سماجی خدمات کے ذریعے عوام میں نمایاں مقام بنایا۔ ان کی جمہوری جدوجہد اور عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

صوبائی وزیر ملک فیصل ایوب کھوکھر نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ محمود بشیر ورک کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔

انہوں نے کہا کہ وہ محمود بشیر ورک کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اس دکھ کی گھڑی میں مرحوم کے خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے