میہڑ (کیو این این ورلڈ / نامہ نگار منظور علی جوئیہ) میہڑ بی سیکشن پولیس تھانے کی حدود میں گاؤں منگھواڑی کے قریب زرعی زمین سے تقریباً 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر شناخت کے لیے تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق لاش کی شناخت اور متوفی کے ورثاء کی تلاش جاری ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب تحصیل ہسپتال گمس میہڑ میں سرد خانہ موجود نہ ہونے کے باعث لاش کو محفوظ رکھنے کے انتظامات نہ ہونے کی شکایت سامنے آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق لاش ہسپتال میں روڈ پر پڑی رہی، جس سے ہسپتال کے انتظامات اور سرد خانے کی عدم دستیابی کا مسئلہ بھی اجاگر ہوا ہے۔