بنڈو پل کے قریب مسلح ملزمان کی لوٹ مار، مزاحمت پر تشدد و فائرنگ

میہڑ (کیو این این ورلڈ/منظور علی جوئیہ) انڈس ہائی وے پر بنڈو پل کے قریب مسلح ملزمان نے چانڈیا برادری کے نوجوانوں کو نشانہ بناتے ہوئے لوٹ مار کی کوشش کی، جس کے دوران مزاحمت پر فائرنگ اور تشدد سے 3 نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق میہڑ کے قریب انڈس ہائی وے پر بنڈو پل کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے رائس مل کے مالک سہیل عباس چانڈیو، شفیق چانڈیو اور ابراہیم چانڈیو کو روک کر لوٹ مار کی کوشش کی۔ متاثرہ نوجوانوں کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ملزمان نے ان پر تشدد کیا، ڈنڈوں سے مارا اور فائرنگ بھی کی، جس کے نتیجے میں تینوں افراد شدید زخمی ہو گئے۔

اہلِ علاقہ نے فوری طور پر زخمیوں کو تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈاکٹروں نے ان کی تشویشناک حالت کے باعث انہیں سول ہسپتال دادو ریفر کر دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق آخری اطلاعات تک واقعے کا مقدمہ بی سیکشن تھانے میں درج نہیں کیا جا سکا تھا، جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔

شہریوں نے ایس ایس پی دادو سے مطالبہ کیا ہے کہ انڈس ہائی وے پر گشت میں اضافہ کیا جائے اور ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے