خیبر: سیکیورٹی خدشات، آخون تلاب کا امتحانی مرکز گورنمنٹ اکاخیل ڈگری کالج منتقل

خیبر (کیو این این ورلڈ / نامہ نگار نورحلیم آفریدی) پشاور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر خیبر کے علاقے آخون تلاب میں قائم امتحانی مرکز تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ بورڈ حکام کے مطابق مرکز نمبر 367، گورنمنٹ ہائی سکول آخون تلاب کو بند کرکے امتحانی مرکز گورنمنٹ اکاخیل ڈگری کالج، مداخیل اختر کلے آخون تلاب منتقل کر دیا گیا ہے۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کی جانب سے طلباء کو مطلع کیا گیا ہے کہ آئندہ ہونے والے تمام امتحانی پرچے نئے مقرر کردہ مرکز گورنمنٹ اکاخیل ڈگری کالج میں منعقد ہوں گے۔ اس حوالے سے طلباء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے باقی امتحانات کے لیے نئے امتحانی مرکز پہنچیں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی یا دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اطلاعات کے مطابق علاقے میں سیکیورٹی خدشات پائے جانے کے باعث امتحانی مرکز کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مقامی سطح پر یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امتحانی مرکز کے آس پاس دہشت گردوں کے ٹھکانے موجود ہو سکتے ہیں، جس کے پیش نظر سیکیورٹی اداروں نے بروقت اطلاع فراہم کی اور متعلقہ حکام کو حفاظتی اقدامات کی ضرورت سے آگاہ کیا۔

سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں پشاور بورڈ نے گورنمنٹ ہائی سکول آخون تلاب میں قائم امتحانی ہال تبدیل کرکے گورنمنٹ اکاخیل ڈگری کالج منتقل کر دیا ہے، جہاں امتحانات کا باقی ماندہ شیڈول جاری رہے گا۔

امتحانی مرکز کی منتقلی کا مقصد طلباء اور امتحانی عملے کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ طلباء اور ان کے والدین سے کہا گیا ہے کہ وہ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں اور آئندہ پرچوں کے لیے نئے مقرر کردہ امتحانی مرکز کا رخ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے