کندھ کوٹ (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار)انڈس ہائی وے انڈ واہ کے قریب تیز رفتار ٹرک سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں آصف علی سمیت دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ ایک شخص شدید زخمی ہوا جسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق حادثہ ٹرک کی تیز رفتاری اور لاپرواہ ڈرائیونگ کے باعث پیش آیا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔

ٹرک ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔ مقامی شہریوں نے انڈس ہائی وے پر ٹریفک کنٹرول اور حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے