اسلام آباد(کیو این این ورلڈ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق علی ناصر رضوی کو ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) تعینات کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سہیل چوہدری کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔