گوجرانوالہ (کیو این این ورلڈ بیوروچیف محمد رمضان نوشاہی): گوجرانوالہ میں 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر شاندار جشنِ آزادی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت کمشنر گوجرانوالہ محمد علی، آر پی او خرم شہزاد وڑائچ، ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور سی ٹی او وسیم اختر نے کی۔
ریلی میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، ٹریفک پولیس، سرکاری افسران و اہلکاران اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا کر پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کیا جبکہ گوجرانوالہ کی سڑکیں سبز ہلالی پرچموں سے سج گئیں۔
ریلی کے شرکاء نے قومی یکجہتی اور وطن سے وفاداری کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ ریلی کے دوران قومی جذبے اور حب الوطنی کے شاندار مناظر دیکھنے میں آئے، جبکہ شہریوں نے جشنِ آزادی کی خوشیوں میں بھرپور شرکت کی۔