گھوٹکی: (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار مشتاق علی لغاری) میرپور ماتھیلو میں گاؤں اللہ ورایو کلہوڑو کے رہائشیوں نے تین نوجوانوں کی مبینہ گمشدگی کے خلاف ایس ایس پی گھوٹکی آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دے کر شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات پولیس دلشاد کلہوڑو، وقاص کلہوڑو اور ذاکر کلہوڑو کو اپنے ساتھ لے گئی، جس کے بعد سے اہلخانہ کو ان کے بارے میں کسی قسم کی اطلاع فراہم نہیں کی جا رہی۔ ورثاء نے الزام عائد کیا کہ نوجوانوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لے کر لاپتہ کیا گیا ہے۔
احتجاج میں خواتین، بزرگوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ تینوں افراد کو فوری طور پر بازیاب کرکے اہلخانہ کے سامنے پیش کیا جائے۔
مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر نوجوانوں کو جلد رہا نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ پورے ضلع تک وسیع کیا جائے گا۔
دھرنے کے دوران مظاہرین نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے انصاف اور نوجوانوں کی فوری بازیابی کا مطالبہ
ویڈیو دیکھنے کیلئے ان لنکس پر وزٹ کریں
میرپورماتھیلو: تین نوجوانوں کی گمشدگی پر ایس ایس پی آفس کے سامنے دھرنا
میرپورماتھیلو: تین نوجوانوں کی گمشدگی پر ایس ایس پی آفس کے سامنے دھرنا
https://web.facebook.com/reel/1240187311314471