بھارت کا پاکستان کو 7-1 سے آؤٹ کلاس، پرو لیگ میں مسلسل 15ویں شکست

بھارت کا پاکستان کو 7-1 سے آؤٹ کلاس، پرو لیگ میں مسلسل 15ویں شکست
لندن: (کیو این این ورلڈ ) ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں بھارت نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 1-7 سے شکست دے دی۔

لندن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلے کوارٹر میں برتری حاصل کی۔ پاکستان کی جانب سے واحد گول ابوبکر نے اسکور کیا۔

تاہم اس کے بعد بھارتی ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل سات گول داغ دیے، جبکہ پاکستانی ٹیم مزید کوئی گول نہ کر سکی۔ مقررہ وقت کے اختتام پر بھارت نے 1-7 سے کامیابی اپنے نام کر لی۔

یہ پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کی مسلسل 15ویں شکست ہے۔ قومی ٹیم اپنا آخری لیگ میچ آج میزبان انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے