ڈیرہ غازیخان(کیو این این ورلڈ) سید فیاض حسین شاہ کی قیادت میں 10 مئی کو افواجِ پاکستان کے حق میں “معرکۂ حق بنیان المرصوص” ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے پاک افواج سے بھرپور محبت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
ریلی کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اہلیانِ ڈیرہ غازیخان ہمیشہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اس موقع پر “افواجِ پاکستان زندہ باد”، “پاک فوج زندہ باد” اور “پاکستان پائندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے، جس سے پورا ماحول قومی جذبے سے گونج اٹھا۔
ریلی میں عرفان خان پٹھان، عبد الستار کھوسہ، غلام عباس مستوئی، ملک صدیق آرائیں، ملک عمران، حسیب قریشی، عناد حسین، شاکر خان کوریہ، صادق خان، سرور پٹھان، سجاد دستی، مجاہد دستی، ملک کامران خان ایڈووکیٹ، سید غلام عباس، محبوب خان، غلام حیدر آرائیں سمیت دیگر شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔