کندھ کوٹ (کیو این این ورلڈ/وقار احمداعوان کی رپورٹ) شہر کے رہائشی نوجوان عالمِ دین حافظ علی رضا بن مولوی محمد ابراہیم کوسو نے قرآنِ پاک کی حفظ اور دینی تعلیم مکمل کرنے کے بعد دستارِ فضیلت حاصل کر لی ہے، جس پر علاقے کے علمی و عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ حافظ علی رضا نے اپنی دینی تعلیم مدرسہ جامعہ انوار المدینہ اوستہ محمد بلوچستان میں معروف استاد قاری ساجد علی سکندری سے حاصل کی، جہاں انہوں نے قرآنِ پاک سمیت دیگر دینی علوم میں مہارت حاصل کی۔ دستارِ فضیلت کی پروقار تقریب مدرسہ جامعہ راشدیہ درگاہ عالیہ پیر جو گوٹھ میں منعقد ہوئی، جس میں جید علمائے کرام، اساتذہ، طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے شرکاء اور علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے علمِ دین کی اہمیت اور حافظِ قرآن کے بلند مقام پر تفصیلی روشنی ڈالی، جبکہ نوجوان نسل کی دینی و اخلاقی تربیت کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ اس موقع پر علاقے کے معززین نے حافظ علی رضا کو اس عظیم سعادت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی دینِ اسلام کی سربلندی اور اشاعت کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے