حیدرآباد (کیو این این ورلڈ):حیدرآباد میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز لیاقت جسکانی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ لطیف آباد نمبر 12 پکوڑا اسٹاپ کے قریب پیش آیا، جہاں ان کی گاڑی اچانک بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈی ایس پی لیاقت جسکانی کو گاڑی چلاتے ہوئے دل کا دورہ پڑا، جس کے باعث وہ گاڑی پر قابو نہ رکھ سکے اور حادثہ پیش آیا۔ واقعے کے وقت وہ اپنی گاڑی میں اکیلے سفر کر رہے تھے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، تاہم لیاقت جسکانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکے۔ لاش کو ضروری کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں، جبکہ ڈی ایس پی لیاقت جسکانی کے انتقال پر پولیس افسران اور اہلکاروں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مرحوم کو ایک فرض شناس اور محنتی افسر کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے